ابنا: علی شمخانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم نے ملت ایران کے حقوق کی بازیابی کی بھرپور اور قابل تعریف کوششیں کی ہیں اور بلاشبہ وہ یہ راستہ، مہارت اور درایت سے مکمل کریں گے۔ علی شمخانی نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار ٹیم کے مد نظر، قانون کے مطابق ملت ایران کے ناقابل انکار ایٹمی حقوق کو تسلیم کروانا، تکنیکی اور تحقیقاتی لحاظ سے ایران کی پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کی توانائیوں کا اثبات، غیر قانونی اور عوام مخالف پابندیوں کا خاتمہ اور دنیا میں بدامنی پھیلانے والی لابیوں سے بڑی طاقتوں کو ہونے والے نقصانات کی طرف بڑی طاقتوں کو متوجہ کرانا جیسے امور شامل ہیں اور ایرانی ٹیم ان مسائل پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار ٹیم، قومی ضروریات اور تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی نظام کے سیاسی عزم و ارادے کی حمایت کے ساتھ عالمی سطح پر ملت ایران کے حقوق کو مکمل طرح سے یقینی بنانے کی سمت قدم اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ویانا میں کل سے نئے مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔
.......
/169